جمعہ 13 نومبر 2026 - 15:42
رہبرِ شہید کی نظر میں معاشرے میں خاتون کا کردار

حوزہ/مقام معظم رہبری فکری حوالے سے ایک برجستہ ترین مفسر ہیں وہ ہمیشہ عورت کے حقیقی مقام کی تبیین اور ہنرِ گھرداری کے ابعاد پر تاکید فرماتے رہے ہیں۔ وہ قرآن کریم اور سیرت اہل بیت (ع) کی مدد سے عورت کے کردار کی ایک اصیل اور متوازن تصویر پیش کرتے ہیں جو انسانی کرامت اور عصر حاضر کے گھریلو مسائل سے نکلنے کے لیے ایک نجات بخش حل بھی سمجھی جاتی ہے۔

تحریر: سیدہ علیا شیرازی

حوزہ نیوز ایجنسی|

مقدمہ

گھرانہ، پہلا سماجی مرکز اور سب سے اہم تربیتی ادارہ ہے جو ہمیشہ مختلف شعبوں کے دانشوروں کی توجہ کا مرکز رہا ہے۔ دورِ حاضر میں، جدیدیت (ماڈرنٹی) کے پھیلاؤ اور مادہ پرستی نے گھرانے کی بنیادوں کو کھوکھلا کر دیا ہے جس کے باعث طلاق میں اضافہ، جذباتی تعلقات میں سرد مہری اور ازدواجی رشتے کے فرسودہ ہو جانے جیسے نتائج شامل ہیں۔ اس حوالے سے، عورت کا مقام اور گھرانے کے مرکز کے انتظام میں اس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مقام معظم رہبری فکری حوالے سے ایک برجستہ ترین مفسر ہیں وہ ہمیشہ عورت کے حقیقی مقام کی تبیین اور ہنرِ گھرداری کے ابعاد پر تاکید فرماتے رہے ہیں۔ وہ قرآن کریم اور سیرت اہل بیت (ع) کی مدد سے عورت کے کردار کی ایک اصیل اور متوازن تصویر پیش کرتے ہیں جو انسانی کرامت اور عصر حاضر کے گھریلو مسائل سے نکلنے کے لیے ایک نجات بخش حل بھی سمجھی جاتی ہے۔

«عورت خاندان کی محافظ ہے، مسلمان عورت خاندانی جذبات کا بنیادی رکن اور اصلی محور ہے، خاندان کے پیمانے پر سب سے زیادہ حق رکھتی ہے اور نسل کی ایجاد میں بھی زیادہ حصہ رکھتی ہے اور یہ سب چیزیں گھر اور معاشرے میں عورت کے بلند مقام کو ظاہر کرتی ہیں۔»* (خامنہ ای، ۱۴۰۰)

آج اسلامی معاشرے میں بھی ہمیں عورت کے حوالے سے دو انتہا پسندانہ رویوں کا سامنا ہے

مغربی رویہ جو عورت کو ایک صارفی (قابل استعمال) جنس میں تبدیل کر دیتا ہے اور اسے «بیوی» اور «ماں» کی اصیل شناخت سے جدا کر دیتا ہے، اور تحجر پسندانہ (قدامت پرست) رویہ جو دین کی غلط تشریحات کے ساتھ عورت کو ایک متعصب حاشیے پر دھکیل دیتا ہے۔ اس فضا میں، اسلام کی تعلیمات پر مبنی درمیانی نقطۂ نظر کی تبیین جو مقام معظم رہبری کے بیانات میں جلوہ گر ہے، اسکی ہمیں اشد ضرورت ہے۔ ان کی نگاہ میں، گھرداری صرف خشک فرائض کا مجموعہ نہیں ہے، بلکہ ایک جامع مہارت ہے جو معاشرے کی بقا اور آئندہ نسل کی صحت کی ضمانت دیتی ہے۔

رہبر کے بیانات کے نہ صرف اخلاقی سفارشات ہیں، بلکہ خاندان کے بارے میں ایک بہترین نظریاتی ڈھانچہ پیش کرتے ہیں جس میں تعلیمی پروگراموں اور سماجی مداخلتوں میں تبدیل ہونے کی صلاحیت ہے۔

تحقیق کے پس منظر کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ اگرچہ متعدد منابع نے عورت کے مقام پر بات کی ہے؛ جیسے شہید مطہری کی کتاب «اسلام میں حقوقِ زن کا نظام» اور آیت اللہ جوادی آملی کی «جلال و جمال کے آئینے میں عورت»، اور نیز مقام معظم رہبری کے آثار جیسے «حریم خاندان کی حفاظت» اور مجموعہ «عورت کا کردار و رسالت» شائع ہوئے ہیں، لیکن کم ہی کسی پژوهش نے مخصوص اور منظم طور پر «ہنرِ گھر داری» پر بحیثیت ایک عملی و تربیتی مقولہ، ان کے بیانات پر توجہ کے ساتھ کام کیا ہے۔ اس مضمون کا امتیازی پہلو، کارکردگی و مہارتی نگاہ، تفسیری-عرفانی نقطۂ نظر، متضاد ماڈلوں کی تنقید اور آخر میں آج کی مشترکہ زندگی کے لیے رہبر کے بیانات سے عملی راہِ حل نکالنا ہے۔

رہبر کی نظر میں ہنر گھرداری

رہبر کے بیانات میں، «ہنرِ گھر داری» کی ترکیب میں لفظ «ہنر» اتفاقی طور پر استعمال نہیں ہوا ہے۔ اس تعبیر میں گہرے مفاہیم پوشیدہ ہیں جن کا جائزہ، اس کردار کے بارے میں ہمارے نظریہ کو بلند کرتا ہے۔

ہنر بطور تخلیق اور جدت؛ ہنر بطور نفاست و لطافت؛ ہنر بطور توازن و میانہ روی؛ ہنر بطور صبر و استمرار؛ وغیرہ ہے۔ یہ ہنر، طاقت اور حکم و نہی سے حاصل نہیں ہوتے، بلکہ عورت کی «لطافت»،جذباتی «نازک کاری» اور فطری ایثار سے حاصل ہوتا ہے۔

جس طرح ایک فنکار نازکی سے اپنے فن پارے کو پروان چڑھاتا ہے، عورت بھی اپنے دھیمے لہجے، محبت بھری نگاہ اور ملاطفت بھرے رویے سے خاندان کے مرکز کو گرماتی ہے۔ رہبر نے عورت کے کردار کی توصیف میں، بارہا اس «ملاطفت» اور «نرم اثر اندازی» پر تاکید فرمائی ہے۔

رھبر انقلاب، «ذاتی کرامت» اور «تکامل کی قابلیت» میں عورت و مرد کی برابری پر صراحتاً تاکید فرماتے ہیں۔ ان کے فرمان کے مطابق:«عورت، انسان ہے، ایک ایسا انسان جو انسانی کرامت کا حامل ہے... یہ کرامت، عورت اور مرد کے لیے ایک ذمہ داری لاتی ہے کہ ہم پر لازم ہے کہ ایک دوسرے کے مقابلے میں انسانی اور اخلاقی رویہ رکھیں۔» (خامنہ ای، ۱۳۹۹، ص ۲۲۱)

یہ باہمی احترام پر مبنی رشتے کی بنیاد ڈالتا ہے۔

حقیقی فنکار وہ ہے جو اپنے فن پارے کے مختلف عناصر کو متوازن رکھے۔ ان کی نگاہ میں، زندگی میں ہنرمند عورت وہ ہے جو اپنے متعدد فرائض (بیوی، ماں، سماجی سرگرمی، ذاتی عبادت) کے درمیان «توازن» قائم کر سکے اور ایک پہلو کو دوسرے پہلوؤں پر حاوی نہ ہونے دے۔ یہی وہ «اسلامی میانہ روی» ہے جو افراط و تفریط کے مقابل کھڑی ہے۔جہاں عورت ایک عظیم معاشرتی اور سماجی کردار کی حامل ہے۔

یاد رہے کہ ایک عظیم فن پارے کی تخلیق کے لیے صبر و استقامت درکار ہے۔ ہنرِ گھر داری بھی مشکلات پر «صبر»، محبت میں «استمرار» اور وفاداری میں «پائیداری» کے بغیر کمال تک نہیں پہنچتا۔

آرام و سکون کا محور

رہبر شہید کی نظر میں؛ گھرانے میں شریک حیات کا کردار، بالخصوص عورت کا کردار، آرامش و سکون پیدا کرنے میں ایک محوری مقام رکھتا ہے۔ وہ اس آیت شریفہ «لِتَسْكُنُوا إِلَيْهَا» (سورہ روم/۲۱) سے استناد کرتے ہوئے، خاندان میں عورت کا سب سے اہم کام گہری روحی و نفسیاتی آرامش تک پہنچنا قرار دیتے ہیں۔اور یہی وہ کردار ہے جو عورت کو بطور سماجی محسن سامنے لاتا ہے۔

عورت، اپنے نسوانی ہنر کو بروئے کار لا کر، گھر کو مہر و محبت اور امنیت سے بھرپور ایک پناہ گاہ میں تبدیل کر دیتی ہے تاکہ مرد روزانہ کی مصروفیات کے بعد اس میں سکون پائے۔ یہ آرامش، دو طرفہ امر ہے اور مرد کی بھی ذمہ داری ہے کہ اس جذباتی امنیت کے بستر فراہم کرے۔ (خامنہ ای، ۱۳۹۹، ص ۳۴۵)

سید قطب بھی اپنی تفسیر میں، آرامش کے قیام میں عورت کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ؛«روح اور درون کا انس، عورت و مرد کے درمیان پیوند میں پوشیدہ ہے جو اعصابی، فکری اور روحی آرامش کے حصول کا باعث بنتا ہے۔» (سید قطب، ۱۴۱۲، ج ۵، ص ۲۷)

عورت، گھر کے ماحول میں آرامش پیدا کر کے خاندان کی بنیاد کو مستحکم بناتی ہے اور معاشرے کو آزاد، با نشاط اور تعلیمی، اخلاقی، معنوی و جذباتی رشد کے لحاظ سے متوازن شخصیات عطا کرتی ہے۔

بنابریں، عورت آرامش و سعادت کا باعث ہے اور دونوں زوج، «سکون» اور آرامش تک پہنچنے کے لیے گھر کے ماحول میں ایک دوسرے کے محتاج ہیں۔ (خامنہ ای، ۱۳۷۶/۰۷/۳۰)

گھرانے کی معنوی بلندی کی ضامن

موجودہ زمانے میں عورت، خاندان کی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ اس ترقی کے لیے پہلا قدم، خود عورتوں کے ذریعے خواتین کے شعبے کے مسائل کو حل کرنا اور انہیں بااختیار بنانا ہے؛ کیونکہ سوچنے کی طاقت، دقت اور نسوانی نزاکت، ترقی کے لیے ایک عظیم صلاحیت شمار ہوتی ہے۔ عورتوں کا سماجی مقام، براہ راست معاشرے کی ترقی کی میزان پر اثر ڈالتا ہے؛ کیونکہ عورت خاندان میں مضبوط انتظام کے ذریعے معاشرے کی ساخت کی بنیاد رکھتی ہے اور اسے با صلاحیت مدیران کا تحفہ دیتی ہے۔

صدر اسلام کے زمانے میں، حضرت خدیجہ (س) اور ان کی بیٹی حضرت زہرا (س) اور نیز حضرت زینب کبریٰ (س) نے اسلام کی تقویت اور دینی احکامات پر عمل اور انسانی رشد و تعالی میں بشری معاشرے کی مدد میں بنیادی کردار ادا کیا تھا۔ (خامنہ ای، ۱۴۰۰) ہمیشہ عورتوں نے انسانی افرادی قوت کی تربیت اور بشری سعادت میں عظیم کردار ادا کیا ہے۔

اس سلسلے میں، اسلام کی نظر سے عورت و مرد کا فرق، وجودی مرتبے میں نہیں، بلکہ «نوع» اور «کارکردگی» میں ہے جو الٰہی حکمت سے ناشی ہوتا ہے جو خاندان اور معاشرے میں تکمیلی (ایک دوسرے کو مکمل کرنے والے) کرداروں کو وجود دیتا ہے اور ایک جنس کی برتری کے معنی میں نہیں ہے، بلکہ تکامل و تعاون کا باعث ہے۔ (خامنہ ای، ۱۴۰۲، ص ۳۶۶)

رہبر انقلاب اسلامی، عورتوں کا آرمانی و مطلوب مقام تک پہنچنا غایت مطلوب قرار دیتے ہیں۔ (خامنہ ای، ۱۳۷۶/۰۷/۳۰)

ہنرِ گھر داری، قومی اقتدار و ترقی میں ایک اسٹریٹجک کردار ادا کرتا ہے۔ گھر کا انتظام اور بچوں کی تربیت جو عورت کے ذریعے ہوتی ہے، ایک ایسا سہارا ہے جو مردوں کو اجازت دیتا ہے کہ اطمینان کے ساتھ علمی، اقتصادی و سماجی میدانوں میں کردار ادا کریں۔ آج ترقی کے ساتھ، عورتوں نے بلند تر مقام پایا ہے۔ (حصاری، ۱۳۸۵، ص ۷۲)

اسلام نے عورت کو گھر تک محدود نہیں کیا ہے اور وہ خاندانی کرداروں کو ادا کرنے کے ساتھ ساتھ، علمی، سماجی و اقتصادی میدانوں میں بھی فعال و مؤثر حضور رکھ سکتی ہے اور رشد و تعالی تک پہنچ سکتی ہے۔ (خامنہ ای، بیانات در دیدار با جامعہ زنان، ۱۴۰۱)

گھرانہ بنیادی ترین ادارہ ہے جس میں فرد رشد و پرورش پاتا ہے اور آرام تک پہنچتا ہے اور یہ امر شخصیت کی شکوفائی اور تکامل اور مادرانہ ہنر کے ذریعے بچوں کی سماجی مہارتوں کی پرورش کرتا ہے اور ان کے جسمانی، اخلاقی، سماجی، عقلی و جذباتی رشد کا سبب ہے۔

اسلامی ثقافت میں گھر داری ایک کئی جہتی ہنر کے طور پر پہچانی جاتی ہے جو خاندان کے تربیتی پہلو اور معنوی پہلو دونوں پر اثر ڈالتی ہے۔ کیونکہ صحت مند خاندان، فرد و معاشرے کی صحت کی بنیاد شمار ہوتا ہے۔ (خامنہ ای، ۱۴۰۱، ص ۱۸۷)

روایات بھی اس حقیقت پر تاکید کرتی ہیں کہ نیک سرشت ماں، بچے کی معنوی، اخلاقی اور حتیٰ شخصی و نسلی خصوصیات کی پرورش میں براہ راست کردار ادا کرتی ہے۔ عورت صبر، ہمدلی، عاطفہ اور جذباتی انتظام کے ذریعے نہ صرف بچے کے رشد کے لیے ایک محفوظ ماحول فراہم کرتی ہے، بلکہ مؤمن و شائستہ نسل کے تسلسل کا زمینه بھی بنتی ہے۔ (خامنہ ای، ۱۴۰۱، ص ۱۸۷)

شوہر اور گھرانےکے ساتھ عورت کا رابطہ عورت کے *«منطقہ بندگی »* کا حصہ شمار ہوتا ہے؛ جہاں صبر، گذشت، مہربانی اور آرامش کو برقرار رکھنا، حقیقی قرب الٰہی کا جلوہ بناتا ہے۔ اس نگاہ میں، مشترکہ زندگی میں محبت و وفاداری، ازدواج کی روح اور صمیمیت، اعتماد و آرامش کو تقویت دینے کا عامل ہے۔ روایات بھی تاکید کرتی ہیں کہ بندگی کا بہترین جلوہ، شوہر اور بچوں کے ساتھ نیک سلوک میں ظاہر ہوتا ہے۔ (مجلسی، ۱۴۰۳، ج ۱۰۳؛ کنزالعمال، حدیث ۴۵۴۳۲؛ نہج البلاغہ، حکمت ۳۱۲)

مجموعی طور پر، عورت کی گھر داری نہ صرف صالح نسل کی تربیت کی بنیاد ڈالتی ہے، بلکہ اس کے معنوی رشد، قرب الٰہی اور ایک متحرک و صحت مند گھرانے کی ایجاد کے لیے اہم ترین راستوں میں سے ایک ہے۔

ہمدلی و امداد

ہمدل یعنی؛ ملتے جلتے قلبی احساسات رکھنا اور گھرانے میں ہمدلی؛ قلبی احساسات کو اس طرح سمجھنا کہ افراد کے اندرونی جذبات و احساسات کو درک کیا جائے۔ ہمدلی افراد کے لیے ایک لازم حمایتی عمل ہے اور زوجین کی مدد کرتی ہے تاکہ زندگی کے بحرانی مراحل کو اچھی طرح حل سکیں۔ ہمدلی کا مطلب ہم عقیدہ ہونا نہیں ہے۔ بلکہ مقصود احساسات کو سمجھنا ہے کہ عورتیں اندرونی مہربانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ان احساسات میں زیادہ ہنر رکھتی ہیں۔

خاندان میں تناؤ میں کمی جو دماغی صحت اور بچوں کی نشوونما پر مثبت اثر ڈالتی ہے، عورتوں کے اہم کرداروں میں سے ہے۔ کبھی عورتیں دانائی و تدبیر کے ذریعے بہت سے تناؤ روک سکتی ہیں، کیونکہ عورت بطور بیوی اور ماں کو حمایت کرنے والا اور سمجھنے والا کردار ادا کرنا چاہیے اور شوہر اور بچوں کی جذباتی ضروریات کو پہچاننا چاہیے۔

رہبر شہید، حضرت خدیجہ (س) جیسے نمونوں سے استناد کرتے ہوئے، ہمسر داری کو ہمدلی، فداکاری اور سختیوں میں پشت پناہی کے ساتھ جانتے ہیں۔ ازدواج ایک کشتی کی مانند ہے جو زندگی کے طوفانوں سے گزرنے کے لیے *«عشق، ہمدلی اور باہمی تفہیم»* کی محتاج ہے۔ (خامنہ ای، ۱۴۰۰، ص ۹۸) یہ مدد، صرف مادی نہیں ہے، بلکہ عورت کی جذباتی و معنوی حمایت، سماجی ذمہ داریوں کو انجام دینے کے لیے مرد کی طاقت کو دوگنا کر دیتی ہے۔ صمیمانہ تعلق قائم کرنے میں عورت کا گذشت اور ہمدلی، خاندان کے دیگر ارکان کے درمیان اس کی بلند قدر کو برقرار رکھنے میں بہت مؤثر ہے اور خاندان کے مرکز کو مضبوط بنانے کا باعث بنتی ہے۔

رہبر شہید نے فرمایا:«عورت خاندان کی محافظ ہے، مسلمان عورت خاندانی جذبات کا بنیادی رکن اور اصلی محور ہے، خاندان کے پیمانے پر سب سے زیادہ حق رکھتی ہے اور نسل کی ایجاد میں بھی زیادہ حصہ رکھتی ہے اور یہ سب چیزیں گھر اور معاشرے میں عورت کے بلند مقام کو ظاہر کرتی ہیں۔»

نتیجہ

رھبر شھید کے بیانات کا جائزہ ظاہر کرتا ہے کہ ان کی فکر میں ہنرِ گھر داری ایک گہرا، کئی جہتی اور حکمت عملی والا مفہوم ہے۔ یہ ہنر، ایک طرف تو توحیدی مبانی اور عورت و مرد کی ذاتی کرامت میں جڑ رکھتا ہے اور دوسری طرف، جذباتی (آرام بخشی)، تربیتی (نسل کی پرورش)، معنوی (قرب الٰہی کا حصول) اور سماجی (معاشرے کی ترقی کی پشت پناہی) کرداروں کے قالب میں جلوہ گر ہوتا ہے۔

ان کی نظر میں عورت، اپنی عفت و کرامت کو برقرار رکھتے ہوئے، خاندان کے مرکز کی اصلی مدیر و معمار ہے۔

رہبری کے بیانات ان لوگوں کے لیے عملی چراغِ راہ ہیں جو اسلام کی تعلیمات کے سائے میں معنویت، محبت و آرامش سے بھرپور زندگی کی بنیاد رکھنے کے خواہاں ہیں۔ ان نظری رہنمائیوں کو تعلیم، مشاورت، ثقافت سازی اور قانون سازی کے شعبوں میں عملی پروگراموں میں تبدیل کرنا، تمام متولی اداروں کی طرف سے ایک جہادی عزم کا متقاضی ہے تاکہ گھرانہ جدید دنیا کے طوفانوں کے مقابلے میں ایک مضبوط قلعے کی طرح پا برجا رہ سکے اور اپنی الٰہی رسالت پر عمل کر سکے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha